|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2014

خیبر ایجنسی: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستان فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سےکم از کم 25 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے منگل کو بتایا کہ ایف سولہ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقے کوکی خیل میں عسکریت پسندوں کے نو مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں آئی ایس پی آر نے حملوں میں پندرہ مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا ۔ یاد رہے کہ اتوار کی رات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے منظم حملے کے بعد قبائلی علاقوں میں فوج کی یہ پہلی کارروا ئی ہے ۔