کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کبھی گینگ وار تو کبھی لٹل برازیل کے نام سے جننے والا کراچی کا علاقہ لیاری میں عالمی کپ کا جنون سڑچڑھ کر بولنے لگا۔ عوام نے عالمی کپ کے تیاریوں کے سلسلے میں دیواروں پر اپنے فیورٹ ٹیموں کے جھنڈے بنارکھے ہیں جبکہ کچھ تو فیورٹ ٹیموں کے جھنڈوں کا گھروں پر لہرایا عالمی کپ کے شروع ہوتے ہی پاکستان بھر میں چرچا ضرور ہوتا ہے کہ لیاری میں کیا ہوگا لیاری کو پاکستان کا منی برازیل میں کہا جاتا ہے جہاں کئی نامور فٹبالرز نے جنم لیا۔ عالمی کپ کے شروع ہوتے ہی لیاری کے سڑکوں پر سکرینز لگائے جاتے ہیں جہاں لیاری اور فٹ بال کے وابستگی رکھنے والے ہر شخص عالمی کپ کے میچ سے لطف ہوتا ہے ۔