|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2014

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کی انتقال کی خبر کے بعد عالمی و علاقائی رہنماؤں کا نواب خیر بخش مری کے صاحب زادوں کو فون نواب خیر بخش مری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے ترقی پسند انسان دوست سیاست کے میدان میں ایک ناقابل تلافی خلاء قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا نواب خیر بخش مری کے انتقال کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ملکی و غیر ملکی الیکٹرانک میڈیا پر خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر خبر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیاعلاوہ ازیں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ الطاف حسین سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے نواب خیر بخش مری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔