|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2014

پرتگال اور ریال میڈرڈ کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو فیفا ورلڈ کپ کھلنےس والے فٹ بال کھلاڑیوں میں سب سے امیر ہیں۔ ‘ویلتھ ایکس ورلڈ کپ رچ لسٹ’ میں شامل دس امیر ترین فٹبالرز میں اکثریت انگلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ رونالڈو 230ملین امریکی ڈالرز مالیت کے ساتھ فہرست میں شامل نامور آرجنٹائن کے لیونل میسی اور انگلینڈ کے وین رونی سے کہیں آگے ہیں۔ ان کی مالی حیثیت فہرست میں شامل دس کھلاڑیوں کی مجموعی حیثیت کا ایک چوتھائی ہے۔ رونی (95 ملین ڈالرز)، مڈ فیلڈر فرینک لمپارڈ (60 ملین ڈالرز) اور سٹیفن جیراڈ (55 ملین ڈالرز ) کی وجہ سے اس فہرست میں انگلیڈہ کی نمائندگی دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔ پچھلے ورلڈ کپ کی فاتح سپین کے محض ایک کھلاڑی فرننڈو ٹوریس (50 ملین ڈالرز) کے ساتھ اس فہرست میں جگہ بنا پائے ہیں۔ حیران کن طور پر اس لسٹ میں برازیل کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں۔ ان کے سٹار فٹ بالر نیمار کی اندازاً مجموعی مالی حیثیت 25 ملین ڈالرز ہے۔ زیادہ تر مڈ فیلڈرز اور سٹرائیکرز پر مشتمل اس فہرست میں اٹلی کے بوفون 50 ملین ڈالرز کے ساتھ واحد گول کیپر ہیں۔ بوفون اور میسی کو چھوڑ کر باقی آٹھ کھلاڑی انگلش پریمیئر لیگ کے موجودہ یا سابقہ پلیئر رہ چکے ہیں۔