|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2014

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ہینڈری مسیح اپنے ہی محافظ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق ہینڈری مسیح کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا گیا، انہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے حملہ آور محافظ کو گرفتار کر لیا ہے جو ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 15 سال سے مقتول رکن اسمبلی کے ساتھ تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہینڈری مسیح کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ہینڈری مسیح پر حملے کی اطلاع ملتے ہی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعدادہسپتال پہنچ گئی ہے۔