|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2014

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے دوسرے روز جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں بمباری سے مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے 2 ٹھکانوں پر بمباری کی، اس کے علاوہ میر علی میں بھی دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں غیر ملکی شر پسند بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھی شمالی وزیرستان میں بمباری کے نتیجے میں 105 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔