برازیل کے ایک سوئمنگ پول میں بغیر کپڑوں کے کھیلتے ہوئے پکڑے جانے والے کروئیشیا کے فٹبال کھلاڑی صحافیوں کے سامنے آنے سے کترا رہے ہیں۔
دو فوٹوگرافروں نے جھاڑیوں میں چھپ کر کروئیشیا کے کھلاڑیوں کی اس وقت تصویریں کھینچ لیں جب وہ باہیا میں ایک پول کے اندر برہنہ کھیل رہے تھے۔
بعد میں وہ برہنہ تصویریں مختلف ویب سائٹوں پر شائع کی گئیں تو ان پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اسی واقعے کے بعد سے کروئیشیائی کھلاڑی پریس سے کترا رہے ہیں۔
کروئیشیا کے کوچ نائکے كووینک کہنا تھا: ’انٹرویو دینے کے لیے میں ان پر کا دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ آپ کو کیسا لگے گا جب کوئی آپ کی برہنگی کی تصویریں کھینچ لے۔ کھلاڑی میڈیا سے بات نہ کرنے کے فیصلے پر اٹل ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ ان کی خاموشی کل تک کے لیے ہے یا ورلڈ کپ کے اختتام تک ہے۔‘
گرمی نے برہنہ ہونے پر آمادہ کیا
بوسنیا ہرزوگووینا کی ٹیم ارجنٹینا کی ٹیم کے مقابلے میں دو ایک سے ہار گئی۔ عالمی کپ میں بوسنیا کی یہ پہلی شرکت تھی اور بوسنیائیوں کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی۔
سنیچر کو انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان میچ کے دوران درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا اور ایک یورپی شائق کو اتنی گرمی لگ رہی تھی کہ اس نے اپنے سارے کپڑے ہ اتار ڈالے۔
بس پھر کیا تھا، لمحوں میں ہی لوگوں نے اپنے سمارٹ فونز سے اس کی تصویریں لینی شروع کر دیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویریں وٹس ایپ اور ٹوئٹر پر وائرل ہوگئیں۔
لیکن جب کھیل ختم ہوا تو لوگوں نے دیکھا کہ ایسا کرنے والا وہ یورپی شائق واحد نہیں تھا۔ کئی اور لوگوں نے بھی یہی کیا تھا اور اپنے کپڑے اتار پھینکے تھے۔
نیمار کا نیا ہیئر سٹائل
نیمار بار بار اپنا ہیئر سٹائل بدلتے رہتے ہیں اور ان کے نئے سے نئے ہیئر سٹائل اپنانے کے لیے خاص طور پر نوجوانوں میں مقابلہ رہتا ہے۔
برازیل کے لوگوں کو اپنے سٹار کھلاڑی نیمار سے اس قدر محبت ہے کہ وہ جو کچھ بھی وہ کرتے ہیں وہ بڑی خبر بن جاتی ہے۔
نیمار بار بار اپنا ہیئر سٹائل بدلتے رہتے ہیں اور ان کے نئے سے نئے ہیئر سٹائل اپنانے کے لیے خاص طور پر نوجوانوں میں مقابلہ رہتا ہے۔
میکسیکو کے ساتھ ایک اہم میچ سے دو روز قبل نیمار نے پریکٹس میچوں کے درمیان میں ہی وقت نکال لیا اور ہیئر سٹائلسٹ کے پاس پہنچ کر اپنے بالوں کو سنہرا کروا لیا۔
نیمار اتنے مقبول ہیں کہ ان کے ایک ساتھی ڈاني آلویس نے بھی اپنے بالوں کو سنہرا کروا لیا۔ آلویس نیمار کے ساتھ بارسلونا کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔
یہ کہنا مشکل ہے کہ ان سب کا میکسیکو کے ساتھ میچ پر کیا اثر پڑے گا، لیکن یہ بات صحیح ہے کہ برازیل کے اس سپر سٹار کھلاڑی کے نئے ہیئر سٹائل کی کاپی کرنے کے لیے نوجوانوں کی لائن لگ گئی ہے۔
چاپانیوں کا سلیقہ
جاپان کا پہلا میچ دیکھنے اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے جاپانی شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچے تھے
اگرچہ جاپان آئیوری کوسٹ سے اپنے پہلے میچ میں ایک کے مقابلے دو گول سے ہار گیا تھا لیکن جاپانی فٹ بال ٹیم کے شائقین نے باہر نکلنے سے پہلے سٹیڈیم کے اپنی طرف والے حصے کو پوری طرح سے صاف ستھرا کر دیا۔
جاپانی پرستار اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے جو نیلے تھیلے لے کر آئے تھے انھیں انھوں نے اپنے ان تھیلوں میں بھرا جنھیں وہ ساتھ لے کر آئے تھے اور سٹیڈیم کو اچھی طرح صاف کر کے باہر گئے۔
جاپان کا پہلا میچ دیکھنے اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے جاپانی شائقین بڑی تعداد میں سٹیڈیم پہنچے تھے۔