|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2014

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کارکنوں کی ہلاکت پر کل بدھ کو ملک گیر یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یومِ سوگ کا اعلان ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم سمیت پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی واک آؤٹ کیا۔