|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2014

شمالی وزیر ستان: تحصیل میران شاہ میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی قاتل طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقوں درگاہ منڈی اور طوری خیل میں ایک مکان اور گاڑی پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ہے۔ حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے علاقے میں نچلی پروازیں بھی جاری رکھیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوس و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرون حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں 2 ڈرون حملوں میں 16 افراد ہلاک  ہو گئے تھے۔