پوٹزلا(آزادی نیوز)بر ازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے ایک مشکل مقابلے کے بعد ایران کو 1-0سے ہرا دیاجبکہ جرمنی اور گھاناکا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2گول سے برا بر رہا۔ دونوں
ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک بغیر کسی گول سے برا بر تھی۔ کھیل کے52ویں منٹ میں جرمنی کے گوٹسر نے مولر کے پاس پر گول کر کے جرمنی کو برتری دلا دی۔ لیکن گھانا نے آئیو کے خوبصورت گول کی بدولت صرف دو منٹوں کے اندر جرمنی کی برتری ختم کر دی۔کھیل کے 63ویں منٹ میں گھانا کے مونتاری نے گول کر کے اپنے ٹیم کو 2-1کی بر تری دالا دی۔ اس کے بعد جرمن ٹیم حملے پر حملے کر تی رہی۔کھیل کے 71ویں منٹ میں کلاؤزنے گول کر کے مقابلہ برا بر کر دیا ۔چھتیس سالہ کلاؤز نے برازیل کے سابق سٹرائیکر رونالڈو کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 15 گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔کھیل کے اختتام تک اسکور 2-2گول سے برا بر رہا ۔اس قبل کھیلے گئے ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ایف کے ایک میچ میں ارجنٹینا نے کھیل کے اضافی منٹوں میں ایران کیخلاف گول کر کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ ایران نے عمدہ دفاعی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوے منٹ تک ارجنٹینا کے فاروڈز کی ایک نہ چلنے دی لیکن میچ کے اختتامی منٹوں میں لیونل میسی نے ایران کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔نوے منٹ کے کھیل کے بعد جب چار اضافی منٹ کا کھیل شروع ہوا تو لیونل میسی نے ایک انتہائی شاندار گول کر کے ایرانی مزاحمت کی کمر توڑ دی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ایران نے صرف دفاع کیا لیکن دوسرے ہاف میں ایران نے ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔ ارجنٹینا کے گول کیپر جو پہلے ہاف میں صرف گول پوسٹ میں ٹہلتے رہے دوسرے ہاف میں عمدگی سے تین گول بچائے۔ ارجنٹینا کے سٹرائیکر لیونل میسی، سرجیو اگویرو اور گونزالو ہیگوائن نے ایرانی گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے لیکن ایرنی گول کیپر علی رضا حگیگی اور دفاعی کھلاڑیوں نے ارجنٹینا کو گول کرنے سے باز رکھا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں صرف چند ایک موقعوں کے علاوہ گیند ایران ہاف میں رہا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر فٹبال ماہر فیبیو کا کہنا تھا: ’میں بطور کھلاڑی اس بات کو جانتا ہوں کہ جب دوسری ٹیم کے گیارہ کے گیارہ کھلاڑی ہی دفاع پر اتر آئیں تو لیونل میسی جیسے کھلاڑیوں کے لیے بھی گول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔‘ ماہرینِ فٹبال نے پہلے ہاف میں ایران کے کامیاب دفاعی کھیل کی تعریف کی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ ارجنٹینا کے مشہور سٹرائیکر ایرانی دفاع کو پاش پاش کر دیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ دوسرے ہاف کے شروع کے دس منٹ بعد ایران نے ارجنٹینا کے گول کی طرف بڑھنا شروع کیا اور دو موقعوں پر ایرانی فاروڈ رضا نے ارجنٹینا کے گول پر دو حملے کیے لیکن ارجنٹینا کے مستعد گول کیپر نیدونوں حملے ناکام بنا دیئے۔ ایک اور ایرانی حملے میں ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی زیبالیتا نے ایران فاروڈ کو پنلٹی ایریا میں گرایا تو ایران نے پنلٹی کک کا پرزور مطالبہ کیا لیکن ریفری نے پنلٹی دینے سے گریز کیا۔ عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا تماشائی کے طور پر میدان میں موجود رہے۔ تین دہائیوں سے ہر ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے ساتھ رہنے اس بار تماشائی کے طور پر میدان میں موجود ہیں۔ پچھلے ورلڈ کپ میں میراڈونا ٹیم کے کوچ تھے۔