|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2014

ورلڈ کپ 2014 کے گروپ جی میں پرتگال نے آخری سیکنڈوں میں انتہائی ڈرامائی انداز میں گول کر کے میچ کو برابری پر ختم کردیا اور اس طرح پرتگال کی اگلے مرحلے میں جانے کی امیدیں برقرار ہیں۔ پرتگال کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نےگھٹنے میں تکلیف کے باوجود پورا میچ کھیلا۔ امریکہ نے میچ کے پہلے پانچ منٹوں میں پہلا گول داغ کے امریکہ پر برتری حاصل کر لی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں وہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے جس کے لیے وہ مشہور ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی ٹیم کو عمدہ قیادت فراہم کرتے ہوئے میچ کو جیتنے کی کوشش کرتے رہے۔ پرتگالی کھلاڑی نانی نے میچ کے پہلے پانچ منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلوائی جو میچ کے 64 ویں منٹ تک برقرار رہی۔ پرتگالی کھلاڑیوں نے اس دوران امریکی گول پر مسلسل حملے کیے لیکن امریکی گول کیپر ٹیم ہاورڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔ میچ کے 64ویں منٹ میں امریکی کھلاڑی جیروم جونز نے ایک شاندار کک پر گول کر کے میچ کو برابری پر لا کھڑا کیا۔ امریکہ کے سٹرائیکر کلنٹ ڈیمپسی نے میچ کے 84ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے امریکہ کو برتری دلوا دی۔ ایک موقعے پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ موجودہ دور کے بہترین فٹبالروں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈ کا ورلڈ کپ اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ میچ کے اضافی منٹوں میں پرتگال نے امریکی گول کو حصار میں لے لیا اور ایک کے بعد دوسرا حملہ کرتے رہے۔ جب اضافی کھیل کے بیس سیکنڈ کا کھیل رہ گیا تو رونالڈو نے متبادل کھلاڑی کو گول کے سامنے ایک پاس پہنچایا جس پر وریلا نے گول کر کے میچ کو برابری پر ختم کر دیا۔ پرتگال جرمنی کے خلاف اپنا پہلا میچ چار صفر سے ہارا تھا۔ دوسرے میچ میں اس نے ایک پوائنٹ لیا اور اسے اگلا میچ گھانا کے ساتھ کھیلنا ہے۔ امریکہ ایک میچ جیت کر اور ایک کو برابری پر کھیل کر چار پوائنٹ حاصل کر چکا ہے۔ اسی طرح جرمنی بھی ایک میچ جیت کر اور ایک برابری پر کھیل کر چار پوائنٹ حاصل کر چکا ہے۔ اب جرمنی اور امریکہ کے مابین میچ ہونا باقی ہے۔ اگر جرمنی اور امریکہ کا میچ برابری پر ختم پر ختم ہو گیا تو دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی ورنہ پرتگال کے لیے موقع ہوگا کہ وہ گھانا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے۔