کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رئیس گوٹھ سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب کہ چاروں مقتولیں کی آنکھوں پر کالی پٹیاں بھی بندھی ہوئی تھیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کےخول بھی برآمد ہوئے ہیں تاہم مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس نے موقعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا جہاں شناخت کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔