|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2014

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ، حکومت اور فوج آپریشن ضرب عضب پر متفق ہیں، تمام دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان شمالی وزیرستان میں ملک دشمنوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں، پارلیمنٹ، حکومت اور فوج آپریشن ضرب عضب پر متفق ہیں۔ ہم جوقربانیاں دے رہیں  اسے تاریخ میں سنہری باب لکھا جائے گا۔ دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سے جو کچھ بن پایا وہ کریں گے اور تمام دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کراچی میں کامیابی سے آپریشن جاری ہے، فاٹا میں فوجی آپریشن کوزیادہ موثر کیا جارہا ہے تاکہ اس کا ردعمل کراچی میں نہ آئے، انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی سے متعلق سابق ترجمان پاک افواج اطہر عباس کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔