برازیلی کوچ لوئس اسکولاری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے نامور اسٹرائکر نیمار کو ٹورنامنٹ کے دوران ہدف بنایا گیا۔
خبر رساں اے ایف پی نے اسکولاری کے حوالے سے بتایا ‘میں پچھلے تین میچوں سے کہتا آرہا ہوں کہ نیمار کو شکار بنایا جارہا ہے۔’
برازیلی فٹ بال شائقین کی دل کی دھڑکن نیمار کولمبیا کے خلاف میچ میں دفاعی کھلاڑی جوان کامیلو زنیگا کے ٹیکلکی وجہ سے انجڑڈ ہوگئے تھے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیمار کی کمر میں فریکچر ہوگیا ہے اور اس کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
اٹھائیس سالہ زنیگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیمار کو جان بوجھ کر چوٹ نہیں پہنچائی۔
ان کا کہنا تھا ‘ہم اسکور کرنا چاہتے تھے اور یہ ایک مشکل گیم تھا۔ برازیل کی مارکنگ سخت تھی۔ میں امید کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ معاملہ زیادہ سنجیدہ نہ ہو۔’
دفاعی کھلاڑی کا کہنا تھا ‘بچ پر میں اپنی شرٹ، اپنے ملک کا دفاع کررہا تھا اور میں نے یہ امید نہیں کی تھی کہ ان (نیمار) کی کمر میں فریکچر ہوجائے گا۔ وہ برازیل اور دنیا کے لیے بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عام سی بات تھی، میں ان کا پیچھا کررہا تھا اور انہیں انجرڈ کرنا میرا ارادہ نہیں تھا۔ میں صرف اپنے ملک کا دفاع کررہا تھا تاہم بدقسمتی سے یہ واقعہ پیش آگیا۔