|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2014

کوئٹہ:سریاب کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان 3 خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ خواتین کو تشویشناک حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ خواتین عید کی خریداری کے لیے شاپنگ سینٹر آئی تھیں کہ نامعلوم افراد ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔