|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2014

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے قائد الطاف حسین کی جانب سے معطل کیے گئے رابطہ کمیٹی کے 19 اراکین کو بحال کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ان اراکین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا جس کی توثیق پارٹی کے قائد الطاف حسین نے بھی کردی ہے۔

ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے 19 اراکین معطل کردیے


کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے اتوار کے روز اپنے اپنی جماعت کے 19 اراکین کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا۔** ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ان اراکین کو غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں معطل اراکین تاحکم ثانی کسی افطار پارٹی یا تنظیم کی جانب سے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ رابطہ کمیٹی نے غیرذمہ داری کے مظاہرے پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کنورنوید، محترمہ نسرین جلیل، حیدرعباس رضوی، محترمہ ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیراحمد، کہف الوریٰ، توصیف خانزادہ، سید شاکر علی ، سیف یارخان، عادل خان ، خالد سلطان ، نثارپنہور، یوسف شاہوانی، اسلم آفریدی، امین الحق، احمد سلیم صدیقی، عبدالرشید گوڈیل، اشفاق احمد منگی اورعادل صدیقی کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے ۔ یہ اراکین تاحکم ثانی اپنی ذمہ داریوں پر کام نہیں کرسکیں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرمعطل کیے گئے مندرجہ بالااراکین میں سے کوئی بھی رکن افطارپارٹی سمیت کسی بھی سیاسی سرگرمی دیکھا گیا تو ان کی معطلی کو اخراج میں تبدیل کردیا جائے گا۔