ئی دہلی: ایک ماں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا ذہن پڑھ سکنے کی صلاحیت رکھتی ہو کیوں کہ یہ ان کی تربیت کے لیے ناگزیر ہے۔
عمر کی طرح بچوں کے جھوٹ بھی چھوٹے ہوتے ہیں، لیکن اگر اس خامی پر بچپن میں ہی قابو نہ پایا جائے تو بڑے ہو کر یہ عادت خود بچے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ والدین کے لیے ایسے طریقے درج ذیل ہیں جن کے ذریعے وہ باآسانی اپنے بچے کا جھوٹ پکڑ سکتے ہیں۔
نظر چرانا: اگر کسی معاملہ میں بچہ آپ سے نظریں چرا رہا ہے تو سمجھ لیں کہ وہ آپ سے جھوٹ بول رہا ہے۔ جھوٹ بولنے پر پکڑ جانے کے خوف سے اکثر بچوں کے ہاتھ اور ٹانگیں کانپتی ہیں، جس سے آپ باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں۔عام حالات اور جھوٹ بولتے وقت بچوں کے لہجے میں واضح فرق ہوتا ہے، الفاظ کی ادائیگی کے وقت انھیں مشکل پیش آ رہی ہوتی ہے۔ اگر آپ کا بچہ جلدی سے کھانا کھا کر ٹی وی دیکھنے کے بجائے ہوم ورک شروع کر دے تو آپ کا دماغ ضرور کھٹکنا چاہیے۔ بچہ جب کسی قریب پڑی چیز مثلاً قلم، میز یا پردوں وغیرہ کی وجہ سے بے چینی کا شکار ہو رہا ہے، تو سمجھ لیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔