|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2014

اسلام آباد : سرکاری ملازمین کے لیے عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے حکومت رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی پچیس جولائی تک کر دے گی۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن پچیس جولائی تک جاری کی جائیں۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں بھی سرکاری ملازمین کو وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق 25 جولائی تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو نئے مالی سال کے آغاز پر پہلی تنخواہ دس فیصد اضافے کے ساتھ ملے گی جو عیدی ہی کہی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ میں رواں مالی کے لیے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔