ڈربن : ایک نو سال کے طالبعلم بچہ اس وقت دنیا کا ایک نوعمر دولپا بن گیا جب اس نے ایک 62 سالہ خاتون سے دوسری بار شادی کرلی۔
شنائی میسیلا نامی اس بچے نے گزشتہ سال بھی 62 سالہ خاتون سے زندگی بھر کا تعلق جوڑا تھا مگر چونکہ جنوبی افریقی روایات پر عمل کرتے ہوئے انہیں دوسری بار یہ تقریب سجانا پڑی۔
یہ انوکھی تقریب جنوبی افریقی علاقے مپوملانگا میں سو مہمانوں کے سامنے منعقد ہوئی۔
آنکھیں پھاڑے یہ مہمان پانچ بچوں کی ماں کو اپنے پوتے سے بھی کم عمر کے بچے کے ساتھ شادی کے بندھن سے بندھتے دیکھتے رہے۔
گزشتہ برس اس بچے نے 62 سالہ خاتون سے شادی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یہ کام اپنے بزرگوں کی روحوں کے کہنے پر کررہا ہے۔
حیرت انگیز طور پر بچے کے خاندان نے بھی روحوں کے اس پیغام کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا اور فوری طور پر دو ہزار ڈالرز دلہن کی نذر کرکے اسے رشتہ تسلیم کرنے کے لیے منوا لیا۔
بچے کی 47 سالہ ماں کا کہنا ہے کہ دلہا بہت خوش اور پرجوش ہے اور اسے اس حوالے سے کسی قسم کی شرمندگی نہیں۔