|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2014

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا بیان افسوسناک ہے اس بیان سے وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں سے ایک شہر نہیں سنبھل سکتا وہ ملک کیا سنبھالیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جلسہ کرنے سے روکا گیا تو یہ اچھی بات نہیں ہوگی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اگر حکومت اپنی باتوں سے مکر سکتی ہے تو عمران خان کو بھی حق ہے کہ وہ اپنی باتوں سے مکر جائیں۔