کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقارت شروع کر دیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
ایک امدادی کارکن بابُل جھٹک نےبتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا اس وقت بازار میں کافی رش تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بازار کی نالی میں رکھا گیا تھا جہاں عید کی خریداری کے باعث بازاروں میں بہت زیادہ رش دیکھا جا رہا ہے۔
دھماکے کی آواز کے ساتھ بازار یں بھگدڑ چ گئی اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکے کی شدت سے متعدد دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔