امریکی ایوانِ نمائندہ گان نے صدر اوباما کے مبینہ اختیارات سے تجاوز کرنے کے خلاف ان کے مواخذے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
امریکی صدر اوباما کی حریف جماعت ریپبلیکن نے ان پر اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کیا ہے۔
قرارداد کے حامیوں کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے صحت کے قانون کے ضمن میں انشورنس کی حتمی تاریخ میں تاخیر کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
یہ قرارداد 201 کے مقابلے پر 225 ووٹوں کی اکثریت سے منظور ہوئی اور اس کے تحت ایوان کے وکلا مواخذے کا مقدمہ چلانے کے لیے قانونی دستاویزات تیار کرنا شروع کر دیں گے۔
دوسری جانب اس اقدام کو صدر اوباما اور ان کے حمایوں نے وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں اس سے قبل سابق صدر اینڈریو جونسن اور بل کلنٹن پر مقدمات چل چکے ہیں۔
کانگریس کے رپبلکن ارکان کو شکایت ہے کہ صدر اوباما نے متعدد مواقع پر کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے انتظامی احکامات جاری کر کے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔