پنجگور(آزادی نیوز)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد قتل اور جبکہ ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے عرض محمد نامی کے گھر میں گھس کر ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود انور بلوچ ، فردوست اور اس کے اہلخانہ والے جا ں بحق ہوگئے واقعہ کے بعدلیویز نے نعشوں کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا واقعات خوفناک اور حساس ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل جس کے بعد گلی محلوں کی تمام دکانیں بند ہوگئیں اور سڑکیں سنسان ہوگئیں دریں اثنا ء پنجگور کے علاقے سرے قلات تسپ میں زمین کے تنازعے میں 2 گروپ میں جھڑپ سے فقر جان ولد عبدالرحمن نامی شخص کو خنجرسے وار کر شدید زخمی کردیا گیا زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعات کے بعد مزید کارروائی متعلقہ پولیس انتظامیہ کررہی ہے۔