کوئٹہ( آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے برات خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچا دیا لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔