مری: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز مری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ چودہ اگست کو تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی مارچ کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان سے کہا کہ وہ عمران خان اس بات پر امادہ کریں کہ حکومت ایک آئینی راستے کے ذرائعے ان کے مطالبات کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کو ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وفاقی وزير اطلاعات سينيٹر پرويز رشيد موجود تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے ملاقات میں چوہدری نثار نے وزیراعظم کو عمران خان سے ہونے والے اپنے حالیہ رابطے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔