پنجگور: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ آج صبح بذریعہ طیارہ دو روزہ دورے پر پنجگور پہنچے ، وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل خان بزنجو، سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی، آئی جی پولیس بلوچستان محمد علمش، سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی احمد اور پرنسپل سیکرٹری محمد نسیم لہڑی تھے، پنجگور ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ، کمشنر مکران ڈویژن فتح بھنگر اور علاقے کے معززین ، قبائلی عمائدین اور نیشنل پارٹی کے ورکروں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا، ڈپٹی کمشنر پنجگور ولی خان بڑیچ نے وزیر اعلیٰ نے پنجگور ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں نئی اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، امن و امان کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلع میں مختلف نوعیت کے جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پولیس، لیویز اور پولیس فورس کو جدید اسلحہ، ایمونیشن، گاڑیاں اور دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت شروع دن سے صوبے کے تمام اضلاع میں امن او مان کی بحالی اور جرائم کی بیخ کنی کو اولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ امن او امان کے بغیر سماجی و اقتصادی ترقی ناممکن ہے انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ پولیس اور لیویز فورس کے ذریعے عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی روز مرہ زندگی کو فعال طریقے سے گزاریں اور مختلف شعبوں میں موجود سہولتوں سے مستفید ہو سکیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت موجودہ مالی سال کے دوران پولیس اور لیویز کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت، موثر اور جدیداسلحہ و ایمونیشن، گاڑیاں فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز کے لئے دو ارب روپے مختلف مختص کئے گئے ہیں، اس رقم کو ان تمام اضلاع پر خرچ کیا جائے گا جہا ں امن و امان کی صورتحال خراب ہے،تاکہ پولیس اور لیویز کو مضبوط اور مؤثر بنا کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور لیویز کے آفسران اور جوانوں کو بہادری اور اچھی کار کردگی پر ان کی نہ صرف بروقت حوصلہ افزائی کی جائیگی بلکہ انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجگور شہر میں پولیس ایریا کو دس 10کلومیٹر تک وسعت دی جائیگی جبکہ پروم کراس سے گوارگو، پروم اولڈ کراس سے سوروان اور کیڈٹ کالج بطرف کچگ نیو کراس داخلی،خارجی چیک پوسٹس قائم کی جائیں گے اور ان پوسٹوں پر اے ٹی ایف اور آر آر جیRRGکے دستے متعین کئے جائیں گے تاکہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کا شہرمیں داخلے کو موثر طریقے سے روکا جائے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر اور نامکمل لیویز تھانوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیں، وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو ہدایت کی کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی کرنے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کے کیلئے تمام حکومتی وسائل کو بروئے کار لانے میں کوئی دقیقہ فرد گذاشت نہ کریں۔