اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے چار روزہ دورے پر آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں پر وہ آسٹریلیا کی دفاعی اور عسکری قیادت سے ملاقتیں کریں گے۔
پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آسٹریلین چیف آف ڈیفنس کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سیکورٹی اور دفاع کے موضوع پر گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جہاں پر وہ اہم خطاب بھی کریں گے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔