|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2014

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب مارچ پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

 ملکی تیزی سے بدلتی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طلب کردہ پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،عرفان صدیقی،راجاظفرالحق اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران 14 اگست کو ہونے والے تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ سے متعلق حکومتی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے 14 اگست کو اسلام میں لانگ مارچ اور آزادی مارچ کے اجتماعات سے قبل حکمران جماعت حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہے۔