|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2014

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح پشاور کے علاقے ہشت نگری میں واقع شباب مارکیٹ میں پیش آیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق سکھ برداری سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد سکھ برادری نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ہے
واقعہ کے بعد سکھ برادری نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ہے
دوسری جانب اس واقعہ کے خلاف سکھ برداری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا ہے۔ سکھ برداری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اور حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے۔ احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ خیال رہے کہ رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں سول سوسائٹی کی تنظیموں نے ملک میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعات کے خلاف احتکاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان وقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔