|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2014

واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں اور اپنے تحفظ کے لئے کسی بھی احتجاج یا  اجتماعات میں شرکت سے سختی سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اتوار کو یوم شہدا منانے جبکہ عمران خان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔