ہندوستانی فلم انڈسٹری میں آج کل پاکستانی سٹارز کی دھوم بھی ہے اور ڈیمانڈ بھی، چھوٹے بینرز سے لے کر بولی وڈ کے بڑے بڑے ناموں تک ہر کوئی پاکستانی ایکٹروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنانے کو بے تاب نظر آتا ہے۔
پاکستان کے باصلاحیت فنکار جن میں فلم سٹار محمد علی مرحوم، ندیم بیگ، زیبا بختیار، سلمیٰ آغا، معمر رانا، میرا، سارہ لورین، وینا ملک، ثناء اور علی ظفر سمیت دیگر کے نام شامل ہیں، بولی وڈ فلموں کا حصہ رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے باصلاحیت فنکاروں کو بولی وڈ میں کام کرنے کیلئے خاص طور پیشکش کی گئی تھی جن میں اداکار حمیمہ ملک، فواد خان اور عمران عباس شامل ہیں۔
پاکستان کے تینوں فنکاروں کی بولی وڈ میں زبردست انٹری کے چرچے تواب عام ہیں لیکن آنے والے چند ماہ کے دوران ان کی قسمت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
پاکستانی ایکٹر علی ظفر بھی ہندوستان میں ’تیرے بن لادن، چشم بدور، لندن پیرس نیویارک، میرے برادر کی دلہن اور ٹوٹل سیاپا’ جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد ہاٹ فیورٹ بنے ہوئے ہیں۔
علی ظفر اب یش راج فلمز کی نئی تخلیق ’کِل دل‘ میں نظر آئیں گے جس میں وہ پرینتی چوپڑا کے مقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں رنویر سنگھ اور گووندا۔
علی کے علاوہ جو ٹیلنڈڈ پاکستانی سٹارز ہندوستانی سلور اسکرین کو جگمگا رہے ہیں ان میں ایک اور نمایاں نام ماڈل اور حمیمہ ملک کا ہے۔
پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور صفِ اول کی اداکار حمیمہ ملک اپنی پہلی ہندوستانی فلم میں نظر آئیں گی۔
تین منٹ کے اس پرومو میں محبت، دولت اور انتقام سمیت متعدد تھیمز نے اپنا رنگ جمایا ہے جبکہ دل کو چھونے والے میوزک اور بجلی گرانے والی حمیمہ کا حسن سب کچھ ہی منفرد اور زبردست ہے۔
فلم میں ان کے ہمراہ جلوہ گر ہو رہے ہیں عمران ہاشمی جو اپنی چالبازیوں اور شرارتوں سے مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔
حمیمہ ملک پاکستان کی طرح ہندوستانی شائقین کو بھی مداح بنا پائیں گی؟؟ اس بات کا علم تو 29 اگست کو ان کی فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
دو منٹ طویل ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم کا موضوع بپاشا باسو اور گاڈزیلا جیسی مخلوق سے اداکار کا ‘ٹاکرا’ ہے۔اس سلسلہ میں تینوں کی فلموں کی تشہیری مہم زوروں پرہے۔ عمران عباس کی فلم 12 ستمبر کو ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔
تھری ڈی ایفیکٹس دل چسپ نظر آ رہے ہیں مگر 2011 کی ہانٹڈ اور 2012 میں بننے والی فلم راز کے بعد ایسی کسی فلم کی ضرورت تھی، ہماری دل چسپی کا اس میں ایک ہی پہلو ہو سکتا ہے اور وہ ہے عمران عباس کی کارکردگی۔
فلم کی کہانی ایک تفریحی مقام کی مالکہ بپاشا کے گرد گھومتی ہے، وہ جنگل کے بیچ میں ایک نئے تفریحی مقام کا افتتاح کرتی ہیں اور پھر وہاں مہمانوں کی آمد شروع ہو جاتی ہے۔
مگر سانولی سلونی اداکار کی توقعات اس وقت ملیامیٹ ہوجاتی ہیں جب اس تفریحی مقام پر ہونے والی پُر شور سرگرمیاں قریب ہی سوئی ہوئی ایک خونخوار بلا کو بیدار کر دیتی ہیں۔
اس رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان روایت پسند نواب وکرم کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ سونم ملی بنی ہیں جو آتشبازی کی طرح چلبلی ایک لڑکی ہے اور شاہی خاندان میں داخل ہوجاتی ہے اور پھر وہاں کے ماحول کو تبدیل کرکے رکھ دیتی ہے۔ٹی وی پروگرام، ریڈیو چینلز اور مختلف شہروں میں منعقد کئے جانے والے خصوصی پروگراموں میں شرکت کر کے پاکستانی فنکار اپنے ساتھی ہندوستانی فنکاروں کے ہمراہ بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔
اس فلم کے پروڈیوسرز سونم کپور کے والد انیل کپور اور بہن ریہا کپور اور سدہاتھ رائے کپور ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض کوئک گن مورگن کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ہدایت کار ششنکا گھوش نے سر انجام دیئے ہیں۔
فلم خوبصورت 19 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں سونم کے مدِ مقابل پاکستانی اداکار فواد خان جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کرن کھیر، رتنا پاٹھک اور ادیتی راؤ حیدری شامل ہیں۔
سونم کپور کی فلم ‘خوبصورت’ 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم خوبصورت کا ریمیک ہے، جس میں راکیش روشن اور ریکھا مرکزی کرداروں میں شامل تھے۔
اس موقع پر سونم کپور نے کہا کہ خوبصورت میں ریکھا نے جو کردار نبھایا، وہ فلم کے ریمیک میں اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتیں۔ دوسری جانب فواد خان نے کہا ہے کہ ان کی یہ فلم بولی وڈ میں اچھوتی ثابت ہوگی، جسے رواں سال 19 ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔
علی ظفراورسارہ لورین کو جس طرح سے بولی وڈ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس کے بعد حمیمہ، فواد اور عمران کو بھی بہترین فلمساز اداروں نے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔
اس لئے ہمیں پاکستانی فنکاروں کا بولی وڈ میں روشن مستقبل دکھائی دے رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ بولی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی طرح پاکستانی فنکاروں کو بھی بہتر رسپانس ملے گا اور ان کی فلمیں سینما گھروں میں اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں گی بلکہ ان فنکاروں کی کامیابی سے مزید پاکستانی فنکاروں کے لیے بولی وڈ میں کام کرنے کے امکانات روشن ہوں گے۔