|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2014

اسلام آباد:اسلام آباد کے ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ سروس بند کرنا شروع کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے(پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی پی ٹی اے کے احکامات ملنے کے بعد موبائل فون سروس اور وائرلیس انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی رپورٹ کے مطابق جہاں جہاں سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی احتجاجی ریلیاں گزریں گی وہاں پر بھی موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین دن تک سروس بند رکھے جانے کا امکان ہے کیونکہ سروس بند کرنے کے لیے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں ان کے مطابق تاحکم ثانی تک سروس بند رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہائوس، سپریم کورٹ اور دیگر اہم سرکاری اداروں کے دفاتر ریڈ زون میں ہیں۔