کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی سب سے پہلا آپشن ہوتے ہیں اور مذاکرات کیلئے ہمارے دروزاے کھلے ہیں ہم سب کو ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے سوچنا ہو گا آزاد قومیں آزادی کا جشن بھر پور طریقے سے مناتی ہیں نوجوان اور ہم سب ملکر ایک جھنڈے تلے اکٹھے ہو جائیں تا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کامیاب نہ ہو سکیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم آزادی کی مناسبت سے پاک فوج اور صوبائی حکومت کی جانب سے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ، جنرل سمریز سالک ، رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی، حاجی نصیب اللہ خان اچکزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پیرا شوٹ سے جہاز سے اترنے اور بچوں نے فلاور شو پیش کیا نیزہ بازی، پی ٹی شو ، ملی نغمے ، بلوچی چاپ، پشتون اتن پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی جبکہ ایف سی جوانوں نے بھی فلیگ مارچ کیا وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ آزاد قومیں آزادی کا جشن بھر پور طریقے سے مناتی ہیں قوم کے نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ ہم سب ملکر اس جھنڈے تلے ایک ہو جائیں چند لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہت ہیں عمران خان غلط اقدام کر رہے ہیں ہمارے دروازے مذاکرا ت کیلئے کھلے ہیں مسائل اس طرح حل نہیں ہوتے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات سب سے پہلا آپشن ہیں اور ہم سب کو ملکر ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے سوچنا ہو گا انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانی چاہیے یہ زندہ قوموں کاحق ہے۔