|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2014

کوئٹہ: پنجگور گذشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے قلعے پر فائر کئے جانیوالے راکٹ کے 3 گولے کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جوابی کارروائی پر حملہ آور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پنجگور میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے قلعے پر راکٹ کے 3 گولے فائر کئے گئے جو کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے راکٹ حملوں میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔