کارڈیف(آزادی نیوز )کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز کی بدولت ریال میڈرڈ نے یوئیفا سپر کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا، سیویا کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے سیویا کو 2-0سے شکست دیدی تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کی ٹیم سیونا کے خلاف بھرپور فارم میں نظر آئی اور کیوں نہ آتی، ریال میڈرڈ کے پاس فٹ بال کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی جو تھے، کرسٹیانو رونالڈو کا ساتھ دینے کے لئے ٹیم میں موجود تھے ہیمز روڈریگز، گیرتھ بیل ، ٹونی کروس اور کریم بنزیما،تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہوتے ہی سیونا کے گول پوسٹ پر حملہ پول دئیے اور اس کا نتیجہ ان کو کھیل کے 30ویں منٹ ملا جب ریال میڈرڈ کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گول پوسٹ پر حملہ کرکے اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلادی پہلے ہاف کے اختتام تک ریال میڈرڈ 1گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی تیسرے منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 2-0کردیا اور وہ میچ کے آخر تک برقرار رہا اس طرح ریال میڈرڈ نے سیونا کو 2-0سے ہراکر یوئیفا سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سیویا کی ٹیم پورے میچ میں صرف دو بار گول پر حملہ کرسکی ۔یاد رہے یوئیفا سپر کپ کا فائنل چیمپئنز لیگ اور یورپا کپ کے ونرز ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ ریال میڈرڈ ٹائٹل جیتنے والے کلبوں میں بارسلونا کے ساتھ پہلے نمبر پر آچکے ہیں جنہوں نے یوئیفا چیمپئن لیگ اور سپر کپ ایک ہی سال اپنے نام کیا۔