نصیرآباد: ڈیرہ مرادجمالی کے قریب میرحسن روڈ سے 5کلو دھماکہ خیز مواد برآمدبم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بناکرشہرکو بڑی تباہی سے بچالیا گیاپولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب میرحسن روڈ پر گوٹھ کریم بخش بگٹی کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب سڑک کے کنارے 5کلو دھماکہ خیزمواد برآمدہوا جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا بم ڈسپوزل اسکواڈکی ٹیم نے بتایا کہ 5کلو دھماکہ خیزمواد دیسی ساخت کا تھا اور اس کے ساتھ بیڑی اور ڈیٹونیڑ بھی لگی ہوئی تھی ڈی ایس پی نوراحمد بڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر پورے علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کرکے ڈیرہ مرادجمالی سٹی کو سیل کردیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو شہرکے اندر داخل ہونے کاموقع نہیں ملااور شہرکو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں نے سٹرک کے کنارے دھماکہ خیزمواد رکھ کرفرار ہوگئے ۔