لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست خارج کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلانا اور قتل و غارت کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار نہیں کرسکی۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کے احکامات جاری کرے۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے، اس صورت حال میں کسی سیاسی شخصیت کی گرفتاری صورت حال کو مزید خراب کرسکتی ہے۔ ضابطہ فوجداری کے تحت آئی جی پنجاب کو طاہرالقادری کی گرفتاری کے لئے درخواست دی جائے۔