کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئر پورٹ کے اطراف دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
، جمعرات کی رات میبنہ طور پر مسلح افراد نے سمنگلی ایئر بیس اور ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے ان کا حملہ ناکام بنا دیا۔
ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔
علاقے میں ہیلی کاپٹرز بھی پرواز کر رہے ہیں۔
سول ایوی ایشن نے ٹوئٹر پر حملے کی تصدیق کر دی۔