|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2014

خیبر ایجنسی: تحصیل باڑہ کے علاقے سورڈھنڈ میں گاڑی میں دھماکے سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے گاڑی میں بارودی مواد بھر کر اسے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ سورڈھنڈ کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھماکے کے نتیجے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔