|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2014

وئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے  بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو کہان مری میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خالی پلاٹ میں چھپائی گئی جدید خودکار بندوقیں،  4 راکٹ لانچر،120 مارٹرگولے، 86 بارودی سرنگیں ، 58 دستی بم، جدید رائفلیں اور 80 کلوگرام دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔ دوسری جانب ایف سی نے دالبندین کی فیصل کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ، سیٹیلائٹ فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔