|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2014

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے لیکن چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر قدم پر صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی کرے گی کیونکہ ہم تمام مسائل کو بامقصد بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک میں عدم استحکام کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نیک نیتی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کر رہی ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ مذاکرات سے انکار کون کر رہا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چند ہزار افراد کی رائے 18 کروڑ عوام پر مسلط نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نوازشریف کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔  محب وطن عوام نے بے وقت کے لانگ مارچ ، نام نہاد انقلاب کا ساتھ نہیں دیا،آزادی مارچ اور انقلاب مارچ جلد اپنی سیاسی موت خود مر جائیں گے .