|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2014

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ میری اپنی الگ سیاسی پارٹی ہے لہٰذامیں اپنااستعفیٰ اسپیکر کو پیر کے روز اپنی تقریرکے بعد خود پیش کروں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بتایاکہ اسمبلی کے رول 83 کے تحت ہر ممبر کو اپنا استعفی اسپیکر کو خود پیش کرنا ہوتا ہے اس کے بعد اسپیکر اسے منظور کرتا ہے، تحریک انصاف چونکہ ایک الگ سیاسی پارٹی ہے جس کے باعث انہوں نے اکٹھے ہوکراستعفے پش کیے ہیں جب کہ میری اپنی سیاسی پارٹی ہے لہٰذا میں پیرکواسمبلی میں آخری دھواں دھارتقریر کے بعداستعفی پش کرونگا، اب حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے، قبر ایک ہے اور لاشیں دو ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ’’نوبال پررن آؤٹ تو ہو سکتا ہے‘‘۔