۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2014

کوئٹہ: پیر کی صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ کے قریب زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوٹل کے باہر دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔