|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2014

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی، اجلاس کے دوران نیپرا نے بجلی 43 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کےمہینےکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔