لندن(آزادی نیوز) انگلش کلب مانچسٹر یونائٹیڈ اینجل ڈی ماریا کو60ملین میں خرید لیا تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی کو ریال میڈرڈ سے59.7ملین پونڈ کے اوسط سے خرید لیا انگلش پریمئر لیگ میں سب سے مہنگے ترین ریکارڈ معاہدہ ہے اس سے قبل 2011ء میں چیلسی نے فرنینڈے ٹوریز کو 50ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ اینجل ڈی ماریا نے معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ دنیا کے بہترین کلب کے ساتھ معاہدہ کیا ریال میڈرڈ میں اچھا وقت گزارا اور کئی سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع بھی ملا اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو چھوڑنے کے بعد میرے لیے مانچسٹر یونائیٹڈ بہترین مقام ہے اور میں اپنی نئی ٹیم کے ساتھ مزید ٹرافیز جیتنا چاہتا ہوں اور ٹیم کو اپنی کارکردگی کی بنا پر مدد فراہم کرونگا واضح رہے آفیشل اعلان کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ مداح سپر سٹورز میں ڈی ماریا کی شرٹ خریدنے کے لئے ٹوٹ پڑے یاد رہے مانچسٹر یونائیٹڈ ڈی ماریا کو 2ہزار پونڈہفتہ وار ادا کریگا جوکہ رونی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔