|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2014

نیویارک : سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرادیا۔ ٹوئیٹر نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک نیا فیچر ‘ٹوئیٹ اینالیٹکس ڈیش بورڈ’ اپنے صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا کہ کتنے لوگوں نے ان کے ٹوئیٹس کو دیکھا ہے، ان کے اس ٹوئیٹ کو صارفین کی جانب سے کتنی تعداد میں فیورٹ کیا گیا۔ اسی طرح ٹوئٹر صارف یہ بھی جان سکیں گے کہ کتنے دیگر اراکین نے ان کی پروفائل کو دیکھا، ان کے ٹوئیٹس کے کتنے ری ٹوئیٹس اور ری پلائیز ہوئے۔ یہ ڈیش بورڈ اس وقت تمام انگلش، فرنچ، جاپانی اور ہسپانوی صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ایسے صارفین بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں جن کے اکاﺅنٹ کو کم از کم 14 روز ہوچکے ہوں۔ ایک صارف (analytics.twitter.com) پر جاکر لاگ ان ہونے کے بعد اپنی ٹوئیٹ سرگرمی تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔