کوئٹہ ( جنرل رپورٹر +خبررساں ادارے ) کیسکو کی پھر لائن لاسز چھپانے اور اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے مرمت اور بریک ڈاؤن کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیسکو کی جانب سے اخبارات میں ایک بیان جاری کرکے مرمت کے نام پر بجلی کو کئی کئی گھنٹے معطل کرنے کے علاوہ مین لائن میں فنی خرابی کا بہانہ بنا کر بجلی کی دن بھر منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے کوئٹہ میں شہری پریشان جبکہ دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ اندرون بلوچستان بجلی پہلے ہی دن میں چار گھنٹے دی جاتی ہے اب کیسکو کے ان بہانوں کے بعد وہاں بجلی مکمل طور پر منقطع کردیا جاتا ہے جس سے پانی کی قلت کے باعث ایک طرف لوگ پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف زراعت بلخوص سبزیوں کی فصلوں او ر سیب کے باغات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے عوامی حلقوں نے کیسکو کے عوام وبلوچستان دشمن اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں29اگست کو سریاب گرڈکے کرانی، جائنٹ روڈاورشیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔ علاوہ ازیں30اگست کوسٹی گرڈکے سورج گنج بازاراور سریاب گرڈکے لیاقت بازار فیڈ ر و ں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔