اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے تین دن میں دوسری اہم ملاقات کی ہے۔
آج ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی، جس میں مذاکرات کا عمل بحال رکھنے کے لیے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والی بات چیت پر آرمی چیف کو اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غیر سیاسی رہنماؤں کے ذریعے اسلام آباد میں دھرنے دینے والے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا جائے گا۔