|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2014

لاہور(آزادی نیوز) بلوچستان یونائیٹڈ وویمن فٹبال ٹیم نے واپڈا کو 7-0سے ہراکر دسویں نیشنل وویمن فٹبال چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاتفصیلات کے مطابق نیشنل وویمن چیمپئن شپ کا فائنل واپڈا اور بلوچستان یونائیڈ وویمن فٹبال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا میچ میں بلوچستان یونائیٹڈ نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور واپڈا کی ٹیم کی ایک نہ چلنے دی بلوچستان یونائیٹڈ کی جانب سے ہاجرہ نے تین، جویان تھومس نے دو جبکہ شیلہ بلوچ اور شاہدہ رضا نے ایک ایک گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا واضح رہے کہ بلوچستان وویمنز ٹیم نے دوسری مرتبہ نیشنل وویمن چیمپئن شپ جیتا ۔ ٹورنامنٹ کے بیسٹ اسکورر کا ایوارڈ ہاجرہ خان کو ملا جبکہ بیسٹ گول کیپر سعیدہ مہاپارا کو دیا گیا واضح رہے اس ٹورنامنٹ میں عریشہ رضا نے مہمان کھلاڑی کے طورپر کھیلا جوکہ بلوچستان یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہی تھی۔