اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ جب تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو عوامی تحریک کا دھرنا جاری رہےگا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معاملات اب بہتری کی طرف جائیں گے اور امید ہے کہ شام تک کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا تاہم اگر مسئلے کا حل نہ ہوا تو دھرنا جاری رہے گا اور طاہرالقادری آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تمام چیزوں کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ نوازشریف ماضی میں بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔